ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، آسڑیلیا کو 8وکٹوں سے شکست

30  اکتوبر‬‮  2021

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کا دیا گیا 126 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں ہی حاصل کرکے گروپ 2 میں بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو پہلے پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی  پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ایرون فنچ 44 اور   ایشٹن اگار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے تمام ہی بولرز وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے، لیکن 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے کرس جورڈن نمایاں بولر رہے۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نےجارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا، انگلش ٹیم نے  126 رنز کا ہدف  11.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 رنزبناکر آؤٹ ہوئے جب کہ جوز بٹلر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور  جونی بیئرسٹو 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور ایشٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ میچ کے لیے آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور مچل مارش کی جگہ ایشٹن ایگار کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔انگلینڈ نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved