ڈی چوک کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہو گا ،وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار

14  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈی چوک کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں خواتین ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات میں عثمان بزدار نے خواتین ایم این ایز کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم عمران خان نے سیاست کو نئی جہت عطا کی، اقتدارکی خاطراکٹھی ہونے والے اپوزیشن عناصر جلد دست وگریبان ہوں گے،اپوزیشن کے کسی بھی اقدام سے خوفزدہ نہیں بلکہ متحد او ریکسو ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ملک پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، سیاسی انتشار پھیلانے والے خود جلد منتشر ہوجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی سیاست میں اپوزیشن کاکوئی کردار نظر نہیں آتا ، ڈی چوک کا جلسہ گیم چینجر ثابت ہوگا،اس موقع پر خواتین اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محنت او راخلاص کا عکس نظر آتا ہے۔

ملاقات میں عندلیب عباس، عالیہ حمزہ ملک، سیمی بخاری، ڈاکٹرنوشین حامد، روبینہ جمیل، رخسانہ نوید اور شنیلہ روت نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved