پاک فوج کا شہید ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ اظہار یکجہتی، مالی امداد کا اعلان

30  اکتوبر‬‮  2021

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک فوج کے سینئر افسران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں  کے لواحقین کے گھروں پر گئے اورپنجاب پولیس کے شہدا کانسٹیبل غلام رسول، کانسٹیبل محمد ایوب، خالد جاوید  اور اے ایس آئی محمداکبرکے لواحقین سے ملاقات کی اور شہداءکے درجات  کی بلندی  کی دعا کی۔ پاک فوج کے افسران نےپولیس کے شہدا کی قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے افسران نے پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved