چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سوشل میڈیا صارفین کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی اردو کی ٹرولنگ کردی۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے چند بیانات کے مختلف کِلپس پر مبنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کچھ مواقع پر ان کی زبان پھسل جاتی ہے,بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا کہ وزیراعظم مجھے اردو سِکھا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری ویڈیو کا آغاز عمران خان کے اس بیان سے ہوتا ہے جو بلاول کے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کے جواب میں وزیر اعظم دیتے ہیں۔
PM teaching me Urdu 😊 pic.twitter.com/zJX8TiETDj
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 14, 2022
عمران خان سابق صدر آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ خدا کا واسطہ ہے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو۔
ویڈیو میں اس کلپ کے بعد وزیر اعظم کے ان بیانات کے کلپس دکھائے گئے جس میں ان کی زبان پھسلی اور انہیں اردو کے کچھ الفاظ بولنے میں پریشانی ہوئی,ویڈیو میں وزیراعظم کے 12 موسموں جرمنی جاپان کی مشترکہ سرحد کے بیان کو بھی شامل کیا گیا۔