حسان خاور نے کہا کہ خان صاحب نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے ثقافتی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہر طرح کی تہذیب ملے گی، پنجاب کے دھاگے میں سب بنے ہوئے ہیں، ثقافت کو منانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے مغربی ثقافت کی طرف جھک رہے ہیں، انگریزی کو ترجیح اور پنجابی بولنے کو شرمندگی محسوس کرتے ہیں، پنجاب ہمارے سر کا تاج ہے، پنجابی بولنے پر فخر کرنا چاہیے۔
حسان خاور نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایسے پروگرام کو کرنا چاہیے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے، ملک بھر میں اپوزیشن نے شور مچا رکھا ہے، کرپشن و مال و دولت کا سلسلہ جاری تھا، ایک خاندان زر اور دوسری طرف خاندان شر ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی، دنیا کے دولت مند ترین لوگوں کی فہرست میں آصف زرداری اور نواز شریف کا نام آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جمہوریت کو لے کر آئے، جمہوریت کے لبادے میں ڈکٹیٹر مسلط رہے، کھانے کی میز پر عوام کے فیصلے ہوتے رہے، جنوبی پنجاب کے عام ایم پی اے کو وزیراعلیٰ بنانا عمران خان کا کام ہے۔
حسان خاورنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ساڑھے تین سال ٹامک ٹوئیاں کرتی رہیں، خان صاحب نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے، اپوزیشن کو 172 ارکان پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ابھی سے بھاگنے کے راستے دیکھ رہے ہیں، گھوڑوں کے سوداگر کا علاج ہونے جا رہا ہے۔
خان صاحب نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ سب اکٹھے ہوں گے،حسان خاور
14
مارچ 2022
