لاہور ہائیکورٹ نے شہری غلام حسین کی سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اس کی 6 ماہ کی سزا معطل کر کے رہائی کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ غلام حسین کو علاقہ مجسٹریٹ نے 20 اکتوبر 2021ء کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے کیس میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
بعد ازاں سیشن جج نے 22 دسمبر 2021ء کو غلام حسین کی اپیل خارج کرتے ہوئے مجسٹریٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو بحال رکھا تھا، جس کے بعد غلام حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے غلام حسین کی سزا کیخلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غلام حسین کے جرم کی سزا کم ہوسکتی ہے، درخواست پر نوٹس جاری ہونے تک اس کی سزا ہی مکمل ہوجائے۔