یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکہ، 12 افراد ہلاک متعدد زخمی

31  اکتوبر‬‮  2021

یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے تسلیم نہیں کی گئی ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں عدن کے گورنر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ گئے لیکن 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے 2014 میں دارالحکومت صنعا سے عدن منتقل کردیا تھا، یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان 2014 سے اس وقت سے جنگ جاری ہے جب باغیوں نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کیا تھا۔یاد رہےدسمبر  2015 کے بعد ہونے والے ہلاکت خیز حملوں اوردھماکوں نے عدن ایئرپورٹ کو لرزا دیا تھا۔اس واقعے میں بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس کے 3 اراکین اور ایک صحافی سمیت 26 اراکین ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے دھماکے اس وقت ہوئے جب وزرا جنوبی شہر میں طیارے سے اترے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved