اسرائیل نے مسلمانوں کو مسجدمیں نماز پڑھنے سے روک دیا

31  اکتوبر‬‮  2021

اسرائیل نے فلسطین کے شہر الخلیل میں واقع تاریخی مسجد ابراہیم مسلمانوں کے لیے بند کردی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق مسجد ابراہیم کے امام  نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یہودیوں کے مذہبی تہوار روش ہشنہ کی تقریبات کے موقع پر مسلمانوں کو 2 روز کے لیے مسجد میں داخلے ہونے سے روک دیا ہےاور اس میں صرف یہودیوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے صرف یہودی مسجد میں جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیم مسلمانوں اور یہودیوں دونوں کے لیے مقدس سمجھی جاتی ہے۔کہا جاتا ہےکہ مسجد ابراہیم  میں حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب  علیہ السلام کی تدفین کی گئی تھی، اسی لیے یہ مسجد مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے مقدس مانی جاتی ہے۔1994 میں ایک یہودی آبادکار نے مسجد میں داخل ہو کر نمازیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سے قابض صیہونی انتظامیہ نے مسجد کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ یہودیوں کے لیے مختص کردیا۔ مسجد ابراہیم کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے 2017 میں دنیا کے آثار قدیمہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت  الخلیل شہر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جب کہ چند سو غیر قانونی یہودی آبادکار بھی یہاں رہائش پذیر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved