شاہد خاقان عباسی کا نیب پر الزام، نیب کا ردعمل بھی آگیا

15  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پر الزام لگایا ہے  جس پر نیب کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی احتساب بیورو پر مداخلت کا الزام لگادیا،احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے، ہمارے کچھ ارکان کو نیب کے نوٹس آئے ہیں، نیب کو  یہ نوٹس بڑے مہنگے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادکے معاملے پر نیب کی مداخلت کا کوئی کام نہیں، جو اہلکار  بھی اس کا حصہ بنےگا وہ اس کا ذمہ دار ہوگا،کسی غیر قانونی حکم پر عمل کرنا بھی غیر قانونی ہے،اگر کسی میں ہمت ہے تو ارکان کو اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے ، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اُتر آتا ہے، وزیراعظم تو پہلے ہی گالم گلوچ پر اُتر آئے ہیں۔

دوسری جانب شاہد خاقان کے الزام پر قومی احتساب بیورو نیب نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ اس کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں،نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ نیب یقین دہانی کراتا ہےکہ اس کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سےکوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  نیب آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved