خیبر پختونخواہ حکومت کاصوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

16  مارچ‬‮  2022

خیبر پختونخواہ حکومت نے پشاور میں صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا ۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے میڈیا پر بریفنگ دیتے ہوئےبتا یا کہ زیر صدارت وزیراعلیٰ محمود خان کے اجلاس مین صوبائی حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ مردان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کیلئے 1200 کینال اراضی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کومنتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، کابینہ نے پشاورمیں گندھارا ڈیجیٹل کمپلیکس کے قیام کیلئے حاجی کیمپ میں محکمہ خوراک کے گودام کی 25 کینال اراضی محکمہ سائنس وٹیکنالوجی وانفارمیشن ٹیکنالوجی کوبھی منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔

سرکاری اراضی سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف جو بھی سرکاری ملازم عدالت میں مقدمہ لے کر جائیگاتواس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved