پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میلنگ، حکومت اور ق لیگ آمنے سامنے

16  مارچ‬‮  2022

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متعلق حکومت اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ 5 سیٹوں کیساتھ ق لیگ کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہم پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، اگر ن لیگ بناتی ہے تو بنا دے۔ پرویز خٹک نے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو پارٹی کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے۔

ق لیگ کے رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی وزیر دفاع نے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفیٰ دیتا، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں۔

نجی چینل کی اس خبر پر وفاقی وزیر آبی وسائل اور رہنما مسلم لیگ ق مونس الٰہی کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے، ہر دوسرے دن ان سے بات ہوتی ہے، اپنے اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب خود کر دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ 5 سیٹوں والی پارٹی پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved