پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمسعود خان نے میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نےالیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔
اس خوش آئند موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود خان نے کہا کہ کچھ مجبوریوں کے تحت انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی تھی لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی، ان کا خواب پورا ہونے پردونوں بہت خوش تھے۔
دوسری جانب ڈاکٹرنادیہ مسعود نے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگروالد کی محنت و ہمت اور مددکی وجہ سے میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔
دونوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔
پشاور میں باپ بیٹی نے ایک ہی دن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
16
مارچ 2022
