تحریک عدم اعتماد پر مزید تاخیر نہیں کر سکتے ، مراد علی شاہ

16  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 28 مارچ سے مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر نمبر گیم کے حوالے سے حکومت کو شک ہے تو بے شک آج ہی تحریک عدم اعتماد پراجلاس طلب کر لیں۔

مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کے دوران ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا کہ  ایم کیو ایم مطالبات کی لسٹ بنا کرلائی تھی،جس پرچیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں جوجماعت مینڈیٹ لے ک آئی ہے ہم اس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ۔

مراد علی شاہ نے حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےایک کروڑ نوکریاں دیں ہیں، لوگوں کو50 لاکھ گھردیے ہیں توحکومت جلسہ میں ایک کروڑ لوگ جمع  کرلے گی۔ان کا مزید کہنا تھا جو وزیر اعظم ہاوس اور گورنر ہاوسمیں یونیورسٹیاں بنی تھیں اسے بند نہ کریں  کیونکہ ان کا آخری سال ہے، زیادہ تر لوگ عدم اعتماد کو سپورٹ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved