وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا (ق) لیگ کیخلاف بیان کے متعلق ردعمل سامنے آیا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
I have not issued any statement on media against PMLQ or Pervaiz Elahi. I’m in contact with all our allies on a daily basis.
— Pervez Khattak (@PervezKhattakPK) March 16, 2022
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ مسلم لیگ (ق) ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس جماعت نے ہرمشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیا ہے، اور اب بھی چوہدری برادران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ 5 سیٹوں کیساتھ (ق) لیگ کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہم پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، اگر ن لیگ بناتی ہے تو بنا دے۔
وفاقی وزیر دفاع کے بیان پر وفاقی وزیر آبی وسائل اور رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے، ہر دوسرے دن ان سے بات ہوتی ہے، اپنے اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب خود کر دیں۔ جس کے بعد وفاقی وزیر دفاع کی وضاحت سامنے آئی ہے۔
پرویز خٹک کے بیان پر مونس الٰہی نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thank you! https://t.co/CxQfsXvswA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 16, 2022