مونس الٰہی کی گرفتاری کی خبریں، نیب کا اعلامیہ جاری

16  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی کی گرفتاری کی خبروں پر قومی احتساب بیورو نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماء مونس الٰہی کی گرفتاری کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں ہے، لہٰذا انہیں گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

نیب نے واضح کیا کہ گزشتہ روز بھی اس کے متعلق وضاحت کی تھی، نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ادارہ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے بھی کہا تھا کہ ہم حکومت کیساتھ وفاداری دکھا رہے ہیں، جبکہ وہاں سے کیسز بنانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت نے نیب کو  کہا ہے کہ مونس الٰہی کو گرفتار کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved