عدالت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کالعدم قرار دے دیا

16  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کے خلاف سابق یو سی چیئرمین سردار مہتاب، سی ڈی اے مزدور یونین اور سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم جاری کیا کہ  بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کے تحت کرائے جائیں۔

حکومتی وکیل نے عدالت کو بتایا  کہ 19 نومبر کو پارلیمنٹ کا سیشن ختم ہوا، اور 23 نومبر 2021ء کو آرڈیننس جاری ہوا۔

آرڈیننس کے خلاف درخواستوں  میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے نیا بلدیاتی نظام لاکر چیئرمین کا کردار محدود کرنے اور، اس آرڈیننس کے باقاعدہ قانون نہ بننے کی صورت میں منتخب نمائندوں کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved