راولپنڈی اسلام آبادمیں12 روز سے بند راستے کھل گئے

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے،جب کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں۔

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکی ہے، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز آج معمول کے مطابق کھلے ہیں، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بحال  کر دیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔علاوہ ازیں لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔

گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں تاہم گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved