وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزرا کی ملاقاتیں ،وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار

17  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں30 سے زائد صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ 

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں ثناء اللہ خان مستی خیل، فیض الحسن، صاحبزادہ محبوب سلطان، مہرغلام محمد لالی شامل تھے۔

اس کے علاوہ اراکین پنجاب اسمبلی غضنفرعباس چھینہ، محمد غیاث الدین، سلیم بی بی بھروانہ، تیمورلالی، رانا شہبازاحمد، عمرفاروق، میاں فداحسین وٹو، ساجدمحمود، جاوید کوثراوردیگرنے بھی وزیراعلیٰ سے سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقات کرنے والوں میں ہم خیال گروپ، ترین گروپ، علیم گروپ اورمسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

صوبائی وزرا اوراراکین اسمبلی نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہارکیا جب کہ اس موقع پرعثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے، یہ کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ بچانے کیلئے سیاسی  دباوڈال رہے  ہیں، ملک کو  سیاسی محاذ آرائی کا شکار کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن متحد ہوکربھی وزیراعظم عمران خان سےاستعفیٰ نہیں لے سکتی،عدم اعتماد نمبرگیم ہےاور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے،ملک خریدوفروخت کی سیا ست کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved