وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی لندن پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی آج پرواز BA-260 کے ذریعے غیر اعلانیہ دورے پر لندن پہنچ چکے ہیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مونس الٰہی کا دورہ برطانیہ بہت اہم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور ناراض رہنماء بھی ان دنوں لندن میں ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت (ن) لیگ کی قیادت بھی لندن میں موجود ہے۔
رہنماء (ق) لیگ کا کہنا ہے کہ نجی دورے پر لندن آیا ہوں، تین سے چار روز میں واپس آجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی دورہ نہیں ہے، لیکن اگر کسی سیاسی رہنما سے ملاقات ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کریں گے۔
مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں، آئندہ کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔
دوسری جانب نجی چینل کی رپورٹ کے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی لندن میں اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔