سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر وزیراعظم کا ردعمل سامنے آ گیا

17  مارچ‬‮  2022

آج وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد سمیت ملک کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو بدترین ہارس ٹریڈنگ کے باعث سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خسرو بختیارنے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی بات تو ٹھیک ہے، اس پر سوچتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت طول پکڑ گئی ہے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے وہ گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں، اب وہ گورنر راج کا فیصلہ کریں یا نہ کریں یہ ان کی صوابدید ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved