وزیراعلیٰ سندھ مردا علی شاہ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے صوبے میں گورنر راج کی کوششوں پر سخت ردعمل کااظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کی صوبہ سندھ میں گورنر راج نافذ کی تیاریوں پر ردعمل میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگانےکا کوئی بھی غیر آئینی اقدام قبول نہیں ہوگا، اس پر سندھ کے عوام ایسا جواب دیں گےکہ مثال نہیں ملےگی۔
Let me categorically state that any unconstitutional move by the Federal Government to impose Governor’s rule in Sindh, will provoke an unprecedented retaliation from the people of Sindh.
— Murad Ali Shah (@MuradAliShahPPP) March 17, 2022
دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس پر حملے کی باتیں کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھ ہیں ہند نہیں۔
سندھ ہاؤس پر حملے کی باتیں کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھ ہیں ہند نہیں۔۔۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) March 17, 2022
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت نے سندھ ہاؤس میں کاروائی کی، تو اس کا شدید ردعمل آئے گا۔
یاد رہے کہ آج وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت طول پکڑ گئی ہے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے وہ گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں۔