ایران کا اسرائیلی فوج اور دیگر حساس ویب سائٹس پر سائبر حملہ، اہم ڈیٹا قبضے میں لے لیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی فوج، دفاعی اداروں اور دیگر حساس ویب سائٹس پر سائبر حملہ کر کے ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہے۔ایرانی سائبر گروپ عصائے موساوی نے سائبر حملے کے بعددعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج اور وزیر دفاع کی اہم معلومات سمیت متعدد حساس فائلز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

چینی جریدے ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سائبر گروپ نے اسرائیل کی ہم جنس پرستی مواد پر مبنی ویب سائٹ (Lesbian, gay, Bisexual, Transgender & Queer – LGBTQ) پر بھی بڑے حملے کر کے ڈیٹا قبضے میں لے لیا ہے اور اسرائیلی حکام سے ڈیٹا ریکوری کیلئے 1 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت سائبر حملوں کرنے والوں سے بات چیت کر رہی ہے اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل ڈیٹا ریکوری، پاس ورڈ ریسیٹ سمیت دیگر عوامل مکمل کرکے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ہم جن پرستی کی ویب سائٹ پر بلیک شیڈو نامی دہشت گردانہ سائبر حملے کرنے والے گروپ نے حملہ کیا ہے، جسے دوبارہ معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بلیک شیڈو نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے اگلے 48 گھنٹوں میں اگر ہمارے اکاؤنٹ میں 1 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر نہ کی گئی تو یہ ویب سائٹ پر موجود تمام افراد کا ڈیٹا لیک کر دیا جائے گا، یا اسے بیچ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ایران کے فیول سٹیشن پر بھی سائبر حملے ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی فروخت رک گئی تھی اور فیول پے منٹ کارڈز نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ گذشتہ روز ایرانی کمانڈرنے ان سائبر حملوں کی ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved