تحریک عدم اعتماد کے باعث ملک میں سیاسی ہلچل، ن لیگ بھی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

17  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنماء نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

یاد رہےکہ آج سندھ ہاؤس میں حکومت کے ناراض اراکین اسمبلی سامنے آئے ہیں، جن میں سے راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں 24 سے زیادہ اراکین اسمبلی موجود ہیں، مزید اتارکین بھی جوائن کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ن لیگ ان کا ٹکٹ ایڈجسٹ نہیں کر پا رہی۔

دوسری مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اپنے بیان میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں قوم میاں نوازشریف کو پاکستان میں دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشید سندھ میں گورنر راج کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن اب وقت ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔مزید کہا کہ گورنر راج، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں اب ماضی کے قصے ہوگئےہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خریدوفروخت طول پکڑ گئی ہے، سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا ہے، وزیراعظم کے پاس اختیار ہے وہ گورنر راج نافذ کر سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved