جہانگیر ترین کو برطانیہ میں تقریباً 3 ہفتے ہوچکے ہیں، وہ اپنا علاج کروارہے ہیں اور اس دوران انہوں نے آج تک کسی میڈیا سے بھی بات نہیں کی جبکہ انہوں نے نیوبیری میں اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق علاج کی غرض سے برطانیہ جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق لندن سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر نیو بیری میں جہانگیر ترین کا گھر ہے جہاں وہ ایک ہفتے سے قیام پزیر ہیں۔ اپنے گھر سے ہی اپنے گروپ کو لیڈ کر رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے پاکستان میں اپنے ہم خیال ممبران سے ٹیلیفون پر رابطے ہیں اور ان سے بات چیت بھی ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی تجویز ہے کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لوگوں سے نہیں مل رہے۔
برطانیہ جانے والے جہانگیر ترین لندن کے اسپتال میں 8 دن تک زیر علاج رہے، جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور تب سے وہ گھر پر ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب جہانگیر ترین کی طبعیت بہت بہتر ہوچکی ہے وہ واپس پاکستان جانے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم اس کا فیصلہ ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد ہوگا۔