اجلاس بلا کر جتنے دن کےلیے چاہوں ملتوی کر دوں، قانونی اختیار کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا، اسپیکر اسد قیصر

18  مارچ‬‮  2022

اجلاس  ملتوی کرنے کے حوالے سےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بیان سامنے آگیا ہے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قانون نے اسپیکر کو با اختیار بنا رکھا ہے،میرے پاس اختیار ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر جتنے دن کےلیے چاہوں ملتوی کر دوں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا قانونی اختیار کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا جبکہ مزید کہا کہ اپنی آئندہ کی حکمت عملی نہیں بتاؤں گا، وقت آنے پر سب پتہ چل جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی کا اجلاس بلانےکی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے بتایا ہےکہ 25 مارچ کےقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر 25 ،26 اور 27 مارچ کو بحث کی جائےگی اور 28 مارچ کو اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved