وزیراعظم خود تو نہیں بچ سکتے، لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے، ق لیگ اورایم کیوایم کا نیابیان سامنے آگیا

18  مارچ‬‮  2022

ق لیگ اورایم کیوایم نے عمران خان مائنس ون فارمولاپیش کردیا

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی میں گفتگو کر تے ہوئے  کہا کہ وزیراعظم تو بچتے ہوئے نظر نہیں آرہے لیکن پی ٹی آئی حکومت بچ سکتی ہے لہٰذا حکومت بچانے کے لیے ایسے بہت سے آپشن ہیں جن پر غور ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب (ق) لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کی بات کی تائید کی گئی ہے۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ کوئی نیا ایڈونچر کرنے کے بجائے پی ٹی آئی سے ہی کسی ایسے رکن کو سامنے لائیں جس پر وزارتِ عظمیٰ کے لیے اتفاق کیا جاسکے ، ووٹنگ کے دن تک کی مہلت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved