وزیراعظم عمران خان سے سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی ملاقات

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

دونوں کرکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔

اسلام آباد – (اے پی پی): معروف کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ بالخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved