حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 17.5 فیصد اضافہ ہوا، مشیر تجارت

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کےمشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے اکتوبر میں پاکستانی برآمدات میں 17.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اکتوبر2021 میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

 (اے پی پی): پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ اکتوبر 2020 میں برآمدات 2 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی تھیں جبکہ اکتوبر2021 میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئیں جو کسی ایک ماہ کے دوران ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں اکتوبر کیلئے ملکی برآمدات کا ہدف 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ڈالر تھا انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

رواں مالی سال کے 4 ماہ میں اب تک 9 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں ۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 7 ارب 57 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کا برآمدات کا ہدف 9.6 بلین ڈالر تھا ۔

انہوں نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر درآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کل درآمدات 24.99 بلین ڈالر کی رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں کل درآمدات 15.19 ارب ڈالر کی تھیں ۔ 40 فیصد درآمدات میں کیپٹل گڈز، خام مال اور دیگر درآمدات کی وجہ سے ہے،انہوں نے بتایا کہ ان اشیاء کی درآمدات سے صنعتوں کی توسیع اور صنعتوں کی ایکٹویٹی میں اضافہ ہوا، 60 فیصد درآمدات میں پیٹرولیم مصنوعات، کوئلہ و گیس، ویکسین، خوراک، کنزیومر گڈز اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 4 ماہ میں 9.801 بلین ڈالر درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس میں 239 ملین ڈالر کی کنزیومر گڈز، 823 ملین ڈالر کی خوراک کی درآمدات ہیں، 1620 ملین ڈالر کی کیپٹل گڈز، 2209 ملین ڈالرز کا خام مال درآمد ہوا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات، کوئلہ اور گیس کی درآمدات 3364 ملین ڈالر کی رہیں ،رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 1068 ملین ڈالر کی ویکسین درآمد کی گئی ہیں جبکہ 478 ملین ڈالر کی دیگر اشیاء درآمد کی گئیں ۔

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے وسط ایشیائی ریاستیں انتہائی اہم ہیں، مشیر تجارت مشیرتجارت عبد الرزاق  داود نے کہا ہے کہ حکومت بر آمدات بڑھانے کیلئے وسطی ایشیائی ممالک  کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔لاہور میں تاجروں سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں گزشتہ تین سال کے دوران ملکی بر آمدات کے حجم میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ عبدالرزاق داود نے مزید بتایا  کہ  وسط ایشیائی  ممالک اور خطے کے دیگر حصوں تک تجارتی سامان لے جانے والے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حمل کیلئے افغانستان کے ساتھ  جلد ایک معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved