پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کی تجویز پر نظم شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
بلاول نے ٹوئٹر پر ایک نظم کی ویڈیو شیئر کی ہے جس پر انہوں نے ’چلو گورنر راج لگاتے ہیں‘ کا عنوان درج کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی مکمل نظم۔
چلو گورنر راج لگاتے ہیں pic.twitter.com/p1JT0vcYWx
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 17, 2022
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
کل نہیں آج لگاتے ہیں
جو سارے پاکستان میں ہے جاری
سندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
ہر وعدے سے مکرنا ، ہر جھوٹ پر اکڑنا
قلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
کب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میں
کپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
کیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینک
انگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
نااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومت
چند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
جاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جاکر
حکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
جو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکا
ایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
وزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہمارا
قیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
Himat hai toh Governor Raj laga kay dikhao @ImranKhanPTI! Kal nahi aaj lagao, InshAllah hum sab yahan Islamabad akar apko jawab dein gay. https://t.co/C83kVflzgb
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 18, 2022
دوسری جانب بلاول نے اپنی ہی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں بلاول نے تنبیہ کی کہ’ ہمت ہے تو گورنر راج لگاکر دکھاؤ ، کل نہیں آج لگا کر دکھاؤ، انشاءاللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے‘
Himat hai toh Governor Raj laga kay dikhao @ImranKhanPTI! Kal nahi aaj lagao, InshAllah hum sab yahan Islamabad akar apko jawab dein gay. https://t.co/C83kVflzgb
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 18, 2022
واضح رہےکہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی موجودگی کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ میں گورنر ہاؤس لگانے کی تجویز دی تھی۔