منحرف پی ٹی آئی ایم این اے کی آڈیو لیک، ووٹرنے کھر ی کھری سنا دیں

18  مارچ‬‮  2022

ووٹر نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی راجہ ریاض کو آڑے ہاتھوں لے لیا جس کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی  سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، گزشتہ روز ان کا کہنا تھا کہ ہم عدم اعتماد کا ووٹ ڈال کر استعفیٰ دیں گے,اب رکن اسمبلی راجہ ریاض کو ووٹر نے فون کرکے تنقید کا نشانہ بنایا جس کا کلپ وائرل ہوگیا,حبیب اللہ نامی ووٹر نے راجہ ریاض سے کہا کہ راجہ صاحب آپ کی تصاویر دیکھ کر بہت پریشان ہوگئے ہیں۔

شہباز گل نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیوشیئر کی جس میں سنا جا سکتا ہے کہ ووٹر راجہ ریاض سے  اپوزیشن کو وٹ دینے پر سخت سوال کررہے ہیں۔

راجہ ریاض نے پوچھا کہ کیوں؟ اس پر ووٹر نے کہا کہ راجہ صاحب آپ کی فوٹیج آرہی ہیں آپ سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ووٹر نے کہا کہ ووٹ ہم نے عمران خان کو دیا ہے آپ ان کی ٹوکری میں ڈال رہے ہو، آپ کو ووٹ اس لیے تھوڑی دیا تھا کہ آپ جاکر زرداری کو بیچ دیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ ’ہم تین سال سے کہہ رہے ہیں ہمارا کوئی کام ہی نہیں ہورہا تھا۔

ووٹر نے کہا کہ راجہ صاحب آپ پہلے استعفیٰ دیتے اور دوبارہ الیکشن لڑ کر پھر ان کے پاس جاتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved