سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اورامریکہ کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا اورتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کے فروغ اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ میں سعودی سفیرریما بنت بندر کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، سلامتی اور استحکام پربات چیت کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ فیصل اورانٹونی بلنکن نے بین الاقوامی سطح پرپائیدار ترقی کو بڑھانے کیلئے ماحولیات کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔
Minister of Foreign Affairs HH Prince @FaisalbinFarhan & His Excellency the United States Secretary of State Anthony Blinken met on the sidelines of the #G20 Leaders Summit in Rome. The ministers discussed regional & international issues, security & stability in the Middle East. https://t.co/O1pjlBYASB
— Reema Bandar Al-Saud (@rbalsaud) October 31, 2021
عالمی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودیہ اور دیگر عرب ریاستوں کے لبنان کے ساتھ حالیہ تنازعے سمیت سوڈان کے مارشل لاء پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ تعاون اور کوششوں پر زور دیا۔