وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہولی کی تقریب میں شرکت , ہندو برادری نے روایتی پگ پہنائی

18  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کی تقریب میں شرکت کی, چولستان کی ہندو برادری نے روایتی پگ پہنائی۔

تفصیلات کے مطابق ہولی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے ہندو، سکھ، کرسچن اور دیگر اقلیتی نمائندوں نے ہولی کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کو ایم پی اے یدسٹر چوہان نے چولستان کی ہندو کمیونٹی کی طرف سے روایتی پگ پہنائی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے کیک کاٹا۔

 اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا پاکستان میں اقلیتوں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے، بھارت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پنجاب نے ہندو کمیونٹی سمیت اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے ہیں۔ ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved