حوثی باغیوں کا مسجد پر میزائل حملہ، 13 جاں بحق متعدد زخمی

1  ‬‮نومبر‬‮  2021

یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کی شب یمنی صوبے مآرب کے  ایک گاؤں العمود میں ایک مسجد پر بیلسٹک میزائل داغ دیا۔ اس کے علاوہ حوثی ملیشیاء نے ضلع الجوبہ میں ایک رہائشی علاقے کو بھی بیسلٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 13 شہری جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔ ان میں زیادہ تر طلبہ تھے جو مسجد کے اندر سو رہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  علاقے کے شہری ابھی تک ملبے کے نیچے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

حوثی ملیشیا نے جمعرات کے روز اسی گاؤں کی ایک معروف شخصیت کے گھر کو بیلسٹک میزائل کے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی گھر اور املاک تباہ ہو گئیں تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved