مودی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو پھرنظربند کردیا

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انتظامیہ نے انہیں ایک مرتبہ پھر نظر بند کردیا ہے۔
بھارت میں برسر اقتدارانتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعطم نریندر مودی کی حکومت نے محبوبہ مفتی کو اس سے قبل بھی گھر پہ نظر بند کیا تھا۔محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے ترجمان کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے گھر کے دروازے کو تالا لگا دیا گیا ہے اور سابق وزیراعلیٰ کو باہر نہیں نکلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔محبوبہ مفتی کی جماعت پی ڈی پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری سربراہ اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے معصوم راہگیر نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہی تھیں۔
ترجمان پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی کو مقتول نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے سے روکنے کے لیے انھیں گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی کے مطابق غیر قانونی طور پر نظر بند کرنا حکومت ہند کا اپوزیشن کو دبانے کا محبوب طریقہ بن گیا ہے۔ صدر پی ڈی پی کے مطابق حکومت ہند بنا کوئی سوال پوچھے جموں و کشمیر کے لوگوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے۔دوسری جانب سری نگر پولیس کا کہنا ہے کہ اننت ناگ میں سیکیورٹی وجوہات کے باعث محبوبہ مفتی نہیں جاسکتیں۔ ان کی جان کی حفاظت کے لیے انھیں نظر بند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے کالے قانون کے نفاذ پر 5 اگست 2019 کو بھی گرفتار کرلیا تھا اور ان کی رہائی ایک سال بعد عمل میں لائی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved