ملک میں کورونا سے 10 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 1.18 پر آگئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39296 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 457 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 10 افراد انتقال کرگئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔
Statistics 2 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 39,296
Positive Cases: 457
Positivity %: 1.16%
Deaths : 10
Patients on Critical Care: 1234— NCOC (@OfficialNcoc) November 2, 2021
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28466 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 74017 تک جاپہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 428 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 22987 ہوگئی ہے۔