کوہاٹ سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک

2  ‬‮نومبر‬‮  2021

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کے اہلکار ہنگو کی تحصیل ٹل اور مضافات میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے کہ جہازو میدان کے قریب دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے، جس کے بعد سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران علاقے سے 4 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں۔ دہشت گردوں سے 4 عدد ایس ایم جی، 16 عدد چارجر، 04عدد بنڈولیر اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت صادق اللہ عرف القائدہ ، احمد رحیم عرف سعود، صمیم سعید عرف استاد اور مصطفی خان عرف ملا سے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حاتم گروپ سے ہے، جو دہشت گردی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved