پنجاب حکومت کا گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کرا وانے کا فیصلہ، نمبر پلیٹ گاڑی کے کس حصے پر لگائی جائے گی؟

19  مارچ‬‮  2022

پنجاب حکومت کا  گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کرا وانے کا فیصلہ، شہریوں سے 1050 روپے وصول کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تھرڈ نمبر پلیٹس لگانے کے لئے پھر سے حکومت سے رجوع کرلیا ۔ گاڑیوں کی تھرڈ نمبر پلیٹ متعارف کرا کے شہریوں سے 1050 روپے وصول کئے جائیں گے ،تھرڈ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی فرنٹ سکرین جبکہ موٹرسائیکلوں کی لائٹ میں چسپاں کی جائے گی۔

تھرڈ نمبر پلیٹ ار ایف ائی ڈی کی قیمت 1ہزار 50 مقررکرنے کی سمری بھجوائی گئی ہے،تھرڈ نمبرپلیٹ میں گاڑی اور موٹرسائیکل اور مالک کاتمام ڈیٹا موجود ہوگا،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ ہو گی،تھرڈ نمبر پلیٹس سے گاڑی کے متعلق تمام تر ڈیٹا ایک چپ میں ہوگ، تھرڈ نمبر پلیٹ میں قانونی ترامیم اور کنٹریکٹر سے معاملات طے کرنے کے لئے حکومت سے اجازت لی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے اس پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved