گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ترپ کا پتہ سینے کیساتھ لگا رکھا ہے۔
آج کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ترپ کا پتہ اپنے سینے سے لگا رکھا ہے، کسی کو بھی اس بارے میں نہیں معلوم، وزیراعظم او آئی سی اجلاس کے بعد وہ تُرپ کا پتہ کھلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم ترپ کا پتہ پھینکیں گے تو دنیا دیکھے گی، عمران خان اس معاملے پر سرخرو ہو کر مزید طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اجلاس پاکستان کی بقا کیلئے ہے، اگر کسی میں ہمت میں تو اجلاس روک کر دکھائے، اگر کوئی رکاوٹ یا رخنہ ڈالا گیا تو ریاست اپنے انداز سے نمٹے گی۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے کارکنان کو پیغام دیا ہے کہ وہ کوئی بھی خلاف قانون کام نہ کریں، ہم نے منحرف اراکین اسمبلی کو موقع دیا ہے کہ اگر وہ سات دن کے اندر واپس آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اُن سے بات کرنے کو تیار ہیں، جو لوگ وزارت یا ٹکٹ کے چکر میں گئے ہیں ان کا خدا ہی حافظ ہے۔