18 ترمیم کے بعد گورنر راج ممکن نہیں ،وزیر اعلی سندھ

20  مارچ‬‮  2022

نجی ٹی وی کے پروگرام پر بات کرتے ہوے وزیر اعلی کا کہنا تھا  کہ گورنرراج ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےواضح کر دیا کہ سندھ میں  گورنر راج کی تجویز پرعمل ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج کے راستے بند کردیے گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ووٹ صورتحال دیکھ کر دیا جاتا ہے،یہ ضروری نہیں کہ آپ ایک پارٹی سے جیتے ہوں اور ووٹ بھی اسی کو ہی دیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک پارٹی سے جیتنے والے کسی اور پارٹی کو ووٹ نہ ڈال سکیں گے،  بلکہ ووٹ  سیاسی صورتحال کو دیکھ کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی ممبرکے خلاف بات نہیں کرسکتا جب تک کہ میرے پاس اس کے خلاف ثبوت نہ ہوں۔کیا اراکین پر پیسے لے کر ووٹ دینا ثابت ہو گیا ہے؟ اس طرح کے بیانات اور الزامات سے سیاست کو گندہ کیا جا رہا ہے اور سیاست دانوں کی کردار کشی کی جا رہی ہے ۔پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز کے ساتھ پولیس کا رویہ پوری قوم نے دیکھاہے،کہ کس طرح پولیس نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved