منحرف ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں سے عوامی رائے مانگ لی

20  مارچ‬‮  2022

منحرف ارکان اسمبلی میں سے ریاض مزاری نے اپنے حلقہ میں عوام سے رائے مانگ لی ۔

تفصیلا ت کے مطابق راجن پورسے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی ریاض مزاری نے حلقے کی عوام سے رائے مانگ لی ،ان کا کہنا تھا وزیراعظم ایک سال سے اور ڈیڑھ سال سے وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کا وقت نہیں دے رہے۔

ذرائع کے مطابق آڈیو پیغام کے ذریعےمنحرف رکن قومی اسمبلی نے ساڑھے تین سال حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کا شکوہ بھی کیا,جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے تحریک انصاف میں ضم کیا، امید تھی کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل ہوں گے، ہم پر پیسے لیکر حکومت کے خلاف جانے کا الزام غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو قریبی تعلق کے باوجود ووٹ نہیں دیا،سینیٹ الیکشن میں بھی پیسے لیکرووٹ بیچ سکتے تھے لیکن پارٹی کے حکم پرحفیظ شیخ کو ووٹ دیا, یوسف رضا گیلانی ووٹ مانگنے آئے خاندانی تعلق کے باوجود معذرت کرلی،سیاست صرف عزت کے لیے کرتے ہیں موجودہ حکومت نےعزت نہیں دی، جب حکومت کوئی کام ہی نہیں کرتی توحلقے کی عوام کو کیا جواب دیں، حلقے کی عوام مشورہ دے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو سپورٹ کریں یا نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved