اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال پر وزیر اطلاعت فواد چوہدری نے صورت حال سے آگاہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوز پروگرام میں صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہو رہا ہے،فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا کوئی پلان ہے پارٹی میں؟اس پر ان کا کہنا تھاکہ عثمان بزدار کو ہٹانےکا پلان ہم چاہتے تو نہیں لیکن اس وقت وہاں ایک صورتحال کے پیش نظر ، وزیراعظم یقیناً اس پرغورکریں گے۔
جبکہ حکومتی وزرا نے نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست بھی کی تھی اور ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا اور کہاکہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم پیش فت سے آگاہ کریں گے۔
کیا وزیر اعلیٰ پنجاب تبدیل ہونے جا رہے ہیں؟ فواد چوہدری کا بیان سامنے آگیا
20
مارچ 2022
