امریکی تربیت یافتہ سابق افغان فوجی داعش میں شامل ہورہے ہیں، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا بڑا دعویٰ ۔
امریکی اخبار کے مطابق سابق افغان حکومت کے کمانڈوز اور انٹیلی جنس اہلکار جو اب داعش کا حصہ بن رہے ہیں، اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے کابل میں اقتدار سنھبالنے سے قبل امریکی فوج کی نگرانی میں تربیت حاصل کرنے والی سابق افغان آرمی کے اہلکار داعش کی صفوں میں شامل ہونے لگے ہیں۔مزید اہم بات یہ ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے آئی ایس آئی ایس کو انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور جنگی تکنیکوں میں اہم مہارت رکھتے ہیں۔ یہ سابق فوجی طالبان کی بالادستی کا مقابلہ کرنے کے لیے شدت پسند گروپ داعش کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔
سابق فوجی داعش کو انٹیلی جنس اور ملٹری آپریشن سے متعلق اہم مہارتیں فراہم کر رہے ہیں، سابق فوجی خود کو طالبان سے محفوظ رکھنے کے لئے داعش کا حصہ بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاراباخ کے رہائشی کا کہنا تھا کہ اس کا کزن جو افغان سپیشل فورسز کا اہم رکن تھا اور ستمبر میں لاپتہ ہو گیا تھا اب داعش کے گروپ کا حصہ بن چکا ہے، اس نے مزید بتایا کہ 4 ایسے افراد جو افغان نیشنل فورسز کا حصہ تھے اب داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔افغانستان کی جاسوسی ایجنسی (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے کہا کہ کچھ علاقوں میں داعش افغان سیکیورٹی اور دفاعی فورسز کے سابق ارکان کے لیے بہت پرکشش بن تنظیم بن گئی ہے۔ خاص طورپر ایسے فوجی کو ملک نہیں چھوڑ سکے وہ داعش کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
یاد رہے اس وقت جمہوریہ افغانستان میں ہزاروں انٹیلی جنس افسران، فوجی اور سابق پولیس اہلکار طالبان کی طرف سے عام معافی کے وعدوں کے باوجود بے روزگار اور خوفزدہ ہیں۔