پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی غفار وٹو کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

20  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ہی جماعت پر تنقید کی ہے۔

غفار وٹو کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں 2018 میں حلقہ این اے 166 بہاولنگر سے آزاد حیثیت میں جیتا تھا۔غفار وٹو کا مزید کہنا ہے کہ میں نے الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ان ساڑھے 3 سالوں میں اپنے حلقے میں ایک کام بھی نہیں کروا سکا، میرا مطالبہ تھا کہ میرے حلقے کو سی پیک اور موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے۔

عبدالغفار وٹو نے 14 کروڑ روپے لے کر وفاداری تبدیل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ میں پیسے لینے پر لعنت بھیجتا ہوں۔منحرف قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، ان کے حلقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ضمیر کی آواز پر دوں گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 24 ارکان قومی اسمبلی مبینہ طور پر منحرف ہوگئے ہیں، حکومت کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن نے ان ارکان کو کروڑوں روپے دے کر خریدا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved