لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں اور حملہ کرنے والے 3 اوباش گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا۔ ملزمان نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی اور پھر غازی کوٹ میں 3 افراد نے ان پر حملہ کیا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے تینوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
لیڈی اسسٹنٹ کمشنر پر حملے میں ملوث 3اوباش گرفتار
20
مارچ 2022
