ریکوڈک معاہدے کی منظوری،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

20  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی سے تنازع ختم ہونے اور پاکستان پر 11 ارب ڈالر کا جرمانہ ختم ہونے کی خوش خبری سنادی۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی منظوری پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال کے مذاکرات اور قانونی جنگ کے بعد یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ 11ارب ڈالر جرمانے سے بچ گئے ہیں ،10 ارب ڈالر بلوچستان ميں لگائے جائيں گے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بلوچستان ميں منصوبے سے 8 ہزار نئی نوکرياں پيدا کی جائيں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان حکومت اور امریکی کمپنی کے مابین ریکوڈک معاہدے پر گزشتہ روز 19 مارچ بروز ہفتے دستخط ہوئے۔امریکی کمپنی ریکوڈک میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی ، 25 فیصد فائدہ بلوچستان کو ملے گا ،اور اس سے 8 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی ، رائلیٹٰی کے تحفظ سمیت منصوبے پر تمام صوبائی ٹیکس عائد ہوں گے۔قبل ازیں سیکریٹری معدنیات نے کابینہ کو مجوزہ معاہدے اور منصوبے پر عمدارآمد سے بلوچستان اور اہل بلوچستان کو حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق بریفنگ دی۔

صوبائی کابینہ نے معاہدے میں موجودہ صوبائی حکومت کے ٹھوس موقف کی پذیرائی اور بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی اور احساس محرومی کے خاتمے کا ضامن اور صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے گیم چینجر قرار دیا گیا ہے۔معاہدے اور سیٹلمنٹ کی مکمل تفصیلات وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved