عدم اعتماد پر اجلاس 25 مارچ کو کیوں بلایا گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

20  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے 25 مارچ کوقومی اسمبلی اجلاس بلانے کی وجوہات بھی حکم نامے میں بیان کردیں،اسپیکر کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اپوزیشن کی جانب سے موصول ہوئی، قومی اسمبلی نے او آئی سی اجلاس قومی اسمبلی ہال میں انعقادکیلئے21 جنوری کوقراردادمنظورکی تھی اور قومی اسمبلی چیمبر کو فروری کے آخر میں تزئین وآرائش کیلئے وزارت خارجہ کے سپرد کیاگیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی ریکوزیشن ملتے ہی سینیٹ سیکرٹریٹ سے سینیٹ ہال دینے کی درخواست کی گئی لیکن سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ہال کی تزئین و آرائش کے باعث چیمبر دینے سے انکار کیا۔

اسپیکر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے، ڈی سی اسلام آبادکوبھی اجلاس کیلئے موزوں جگہ تلاش کرنے کا کہاگیا لیکن ڈی سی اور چیئرمین سی ڈی اے نے موزوں جگہ نہ ہونے سے تحریری آگاہ کیا جس کے بعد تمام صورتحال کاجائزہ لےکر قومی اسمبلی اجلاس 25 مارچ کوبلانےکا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ بروزجمعہ صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے 25 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانا خلاف آئین قرار دیا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved