سری لنکا میں معاشی بحران، پٹرول کیلئے قطار میں کھڑے دو افراد انتقال کر گئے

20  مارچ‬‮  2022

سری لنکا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت اور آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث پیٹرول اور ایندھن کو  محفوظ کرنے کی جدوجہد کے دوران قطار میں لگے 2 افراد انتقال کرگئے۔

سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اتوار کے روز سری لنکا کے 2 مخلتف حصوں میں  پیٹرول اور ایندھن لینے کے لیے لگی قطار میں انتظار کرتے  دو معمر افراد اچانک گرگئے اور جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق انتقال کرنے والے افراد میں سے ایک کی عمر 70 سال تھی اور وہ پیشے سے  ڈرائیور تھا جبکہ  ذیابیطس اور دل کا مریض  بھی تھا جبکہ دوسرے شخص کی عمر  72 سال تھی، دونوں ایندھن  اور پیٹرول لینے کے لیے تقریباً چار گھنٹے سے قطار میں کھڑے تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی،مالیاتی بحران کے سبب خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو سری لنکا نے خام تیل کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد اپنی واحد ایندھن ریفائنری میں بھی کام معطل کر دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved