روس اور یوکرین جنگ بندی کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، ترکی کا دعویٰ

20  مارچ‬‮  2022

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت کیووسگلو نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران دونوں ممالک کا کسی بات پر اتفاق کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت آئی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کیلئے ترکی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، اسی سلسلے میں ترک وزیر خارجہ نے رواں ہفتے دونوں ممالک کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے ترکی نے اناطولیہ میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی میزبانی بھی کی تھی۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم روس اور یوکرین کے مذاکراتی وفود کیساتھ رابطے میں ہیں، اور ایک ایماندار ثالث اور سہولتکار کا کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا، اور کہا کہ جلد دونوں ممالک ایک نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ یوکرین میں فوجی کاروائی کا آغاز کیا تھا، اور یوکرین کیخلاف جنگ بندی کیلئے یوکرین سے سرنڈر کرنے کی شرط رکھی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved