دبئی ایکسپو میں سیاحوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

20  مارچ‬‮  2022

ایکسپو دبئی میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرگئی ہےجسے تاریخی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔

دبئی – (اے پی پی): امارات الیوم کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کوروناوائرس کی وباکے حالات کے تناظرمیں عالمی نمائش میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد ایکسپوکی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ ایکسپو دبئی کا یہ بین الاقوامی ایونٹ انتہائی کامیاب رہا۔دنیا بھرسے بڑی تعداد میں لوگ متحدہ عرب امارات میں اکھٹے ہوئے ہیں۔

ایکسپودبئی 2020 کا یہ ایونٹ چیلنچز سے نمٹنے میں کامیاب رہا جہاں 192 ممالک کے تجارتی، ثقافتی، تعلیمی اورتفریحی اداروں اور بڑی تعداد میں سیاحوں نے بھرپور شرکت کی۔ ایکسپو دبئی 2020ء میں 32 ہزارپروگرامز پیش کئے گئے جن میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ کھیلوں کی نامورشخصیات، فنکاروں کی بڑی تعداد بھی اس ایونٹ میں پہنچی۔

ایکسپودبئی کمیٹی کے سی ای او، دبئی سول ایوی ایشن کے صدر وامارات ایئرلائن کے سی ای او شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے کہا کہ 2013 میں جب ایکسپوکے سفرکا آغاز کیا تھا بلکہ اس سے قبل ہم ایکسپو 2020 کی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے تھے، اس وقت ہم نے ایکسپو 2020ء کا ہدف مقرر کررکھا تھا، ہمارا ہدف اوروژ ن دنیا بھرکو دبئی و امارات میں خوش آمدید کہنا تھا تاکہ عالمی سطح پرایسا جامع پروگرام منعقد کیاجائے جوسوچوں سے بھی بالا ترہو۔

ایکسپودبئی 2020ء کے شرکا کی تعداد ہی اس کی گواہ ہے کہ دنیا بھر نے ہماری اس کاوش کو سراہا اور تسلیم کیا۔ایکسپودبئی میں مختلف ممالک کے قومی تہواروں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ پاکستان کے قومی دن کی تقریب 23 مارچ کو منعقد ہوگی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved