روس کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی

20  مارچ‬‮  2022

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں روس یوکرین جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارے کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے میں اب تک 800 سے زیادہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ تر روس کے فضائی حملوں، راکٹ اور میزائل شیلنگ سے ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 فروری سے جاری روس کے یوکرین پر حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے زیادہ ہے، کیونکہ جنگ زدہ علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے باعث حقیقی اعدادوشمار رپورٹ نہیں کئے جا سکتے۔

یاد رہے کہ جنگ زدہ علاقوں سے عام شہریوں کے محفوظ انخلاء کیلئے روس اور یوکرین کے درمیان رواں ماہ کے آغاز میں اتفاق رائے قائم ہو گیا تھا، لیکن بعد ازاں یوکرین کا کہنا تھا کہ روس ان شہریوں کا انخلاء بیلا روس کے ذریعے کرنا چاہتا ہے، اس لئے اسے مسترد کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved